وزیراعظم سے احتساب شروع کرنے کی بات تسلیم نہ کی تو سسٹم بچ نہیں سکتا: شیخ رشید

لاہور (خصوصی رپورٹر) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ٹی او آر ہی وزیراعظم نواز شریف سے احتساب شروع ہونے کی بات تسلیم کرلی جائے تو جمہوریت اور اسمبلی بچ سکتی ہے وگرنہ سب کچھ لپیٹ دیا جائے گا اور اسکی ذمہ داری مسلم لیگ ن کی ہوگی۔ وہ افطار ڈنر میں خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جہانگیر بدر، صاحبزادہ حسن محی الدین، شیخ مجیب الرحمن شامی، خرم نواز گنڈا پور، چوہدری محمد سرور اور میاں عبدالقدیر نے بھی اظہار خیال کیا ۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ 17 جون کا دھرنا شہیدوں کی بری ہے یہ عید کے بعد اپوزیشن سڑکوں پر ہوگی، اب بھی اپیل کرتا ہوں کہ ضد نہ کریں پاکستان کو کل وقتی وزیراعظم کی ضرورت ہے انٹرنیٹ پر حکومت چلانے سے قوم کی عزت میں اضافہ نہیں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...