سہ ملکی سیریز : ہاشم آملہ‘ عمران طاہر کی روزے کی حالت میں شاندار کارکردگی‘ جنوبی افریقہ‘ ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیاب

جمیکا(سپورٹس ڈیسک) سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو139رنز سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ نے ہاشم آملہ کی سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 343 رنز بنائے۔پروٹیز اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ اور کوائنٹن ڈی کوک نے پہلی وکٹ پر 182 رنز کی شراکت قائم کی ‘ ہاشم آملہ 99 گیندوں پر 110 رنز بنا کر آٹ ہوئے، ڈی کوک 71، کرس مورس 40 اور کپتان اے بی ڈویلیئرز 27 رنز بنا کر پویلین لوٹے، فاف ڈپلوسی 73 اور جے پی ڈومنی 10 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔کیرن پولارڈ نے 2، کارلوس بریتھ ویٹ اور جیرم ٹیلر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے آندرے فلیچر اور جانسن چارلس نے پہلی وکٹ پر 69 رنز جوڑے تو فلیچر 21 رنز بنا کر عمران طاہر کا شکار بنے ‘ 82 کے مجموعہ پر کارلوس 49 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی چلی گئیں اور پوری ٹیم 38 اوورز میں 204 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔مین آف دی میچ عمران طاہر نے 9 اوورز میں 45 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی نژاد جنوبی افریقی سپنر عمران طاہر نے جنوبی افریقہ کی طرف سے ون ڈے میں سات وکٹیں لینے والے پہلے با¶لر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تو تیز ترین سو وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے با¶لر بھی بن گئے۔ہاشم آملہ نے کیر یئر کی 23 ویں سنچری سکور کی اور بھارتی ویرات کوہلی کا کم اننگز میں23سنچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ای پیپر دی نیشن