فیصل آباد (آئی این پی) فیصل آباد میں معمولی جھگڑے پر سسرالیوں نے مبینہ طور پر خاتون کے سر کے بال مونڈھ دئیے، پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی۔ واقعہ فیصل آباد کے علاقہ ڈی ٹائپ میں پیش آیا جہاں سسرالیوں نے مبینہ طور پر معمولی جھگڑے کے بعد خاتون کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اس کے سر کے بال مونڈھ دئیے۔ متاثرہ خاتون کے بھائی کا کہنا ہے کہ اس کی بہن 6 ماہ قبل شادی ہوکر لاہور گئی تھی اور اس کا شوہر ملازمت کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہے۔ گزشتہ روز معمولی جھگڑے پر اس کی بہن کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر سر کے بال مونڈھ دئیے گئے۔ پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر لی ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔