لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے ریواولمپک میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے دیے گئے موقع کو حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عامر خان نے رواں ماہ وینزویلا میں ہونے والے اولمپک کوالیفائر میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ان کی اولمپک میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔