لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر انگلینڈ کے دورے میں خود پر موجود دبا ﺅکو اپنی اچھی کارکردگی اور اچھے برتا ﺅسے دور کر سکتے ہیں۔ محمد عامر کی ٹیم میں واپسی پر بحیثیت کپتان خود پر کسی طرح کا دباﺅ محسوس نہیں کر رہا ۔ محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہو چکی ہے اور انھوں نے واپس آنے کے بعد یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اب بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز بحیثیت کپتان ان کے کریئر کی سب سے سخت اور مشکل سیریز ہے۔ یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے جس کا سبب انگلینڈ کی کنڈیشنز ہیں جو دنیا بھر میں سب سے مختلف اور مشکل ترین ہوتی ہیں جس میں کھیلنا بیٹسمینوںکیلئے آسان نہیں ہوتا۔ انھیں موجودہ ٹیم سے بھی بڑی توقعات وابستہ ہیں جو ٹیسٹ میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور امید ہے کہ وہ انگلینڈ میں بھی اچھی کرکٹ کھیلے گی۔ گو کہ پاکستانی بیٹنگ لائن بہت زیادہ تجربہ کار نہیں ہے لیکن اس میں اتنی صلاحیت ہے کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کا مقابلہ کرسکے گوکہ یہ اتنا آسان نہیں ہوگا۔باﺅلنگ اٹیک پاکستان کو انگلینڈ میں جتواسکتا ہے۔پاکستانی بلے بازانگلش باﺅلرز کا سامنا کر سکتے ہیں ۔
اینڈرسن براڈ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘ باﺅلنگ اٹیک پاکستان کو انگلینڈ میں جتوا سکتا ہے : مصباح الحق
Jun 17, 2016