واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس نے گزشتہ روز سینیٹر ایڈمرکی سے ملاقات کی اور نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کے حوالے سے بات چیت کی۔ پاکستانی سفیر نے عالمی ایٹمی عدم پھیلائو کے بارے میں معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ پاکستان ٹھوس تکنیکی تجربے، اہلیت، ایٹمی تحفظ کے عزم کی بنیاد پر نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کا خواہش مند ہے۔
واشنگٹن: پاکستانی سفیر کی سینیٹر ایڈمرکی سے ملاقات، نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے حوالے سے تبادلہ خیال
Jun 17, 2016