لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر ارولمپئن طاہر زمان نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ قومی کھیل کی بحالی میں مددگار ثابت ہوگا۔ کھلاڑیوں کو جارحانہ ہاکی کھیلنا پڑے گی جس میں انہیں اپنی فزیکل فٹنس بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ تین سال میں پاکستان ہاکی اپنے قدموں پر کھڑا ہونا شروع ہو جائے گی۔فیڈریشن اور ایشین ہاکی فیڈریشن سمیت سپورٹس بورڈ پنجاب کے مشکور ہیں۔جن کا تعاون ہمارے ساتھ ہے۔
فائیواے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ قومی کھیل کی بحالی میں مددگار ثابت ہو گا : طاہر زمان
Jun 17, 2016