کراچی(مارکیٹ رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز جاری تیزی پر100 انڈیکس 191.72 پوائنٹس اضافہ پر 38600‘ 38700 کی دو بالائی حدود عبور ہوکر 38751.60 پر بند رہا۔ سرمایہ کاری میں 14 ارب 33کروڑ روپے کا اضافہ رہا۔ بینکنگ‘ سیمنٹ‘ ٹیلی کمیونیکیشن‘ الیکٹرانکس سیکٹرز کی خریداری کے اچھے اثرات اوراگلے روز کمپنیوں کے منافع میں اضافہ ہونے کی توقع کے باعث سرمایہ کاروں نے ڈی جی خان سیمنٹ‘ پاک الیکٹران ‘ پی ٹی سی ایل سمیت بیشتر حصص کی خریداری کرکے اسے اگلے روز کی اچھی اطلاعات پر حاصل کرلئے ایک موقع پر انڈیکس 39040 کی ریکارڈ سطح پر دیکھا گیا۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 343کمپنیوں تک رہا۔ جس میں 148 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘ 170 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور25 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سٹاک ایکسچینج کو ایمرجنگ مارکیٹ کا درجہ ملنے کے بعد سرمایہ کاروں کا جوش و خروش عروج پر ہے۔ دوسری طرف سٹاک بروکرز کا کہنا رواں سال کے اختتام دسمبر تک انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر جائے گا۔