خانیوال کے سستے رمضان بازار میں ویرانی، اشیاء خورد و نوش نایاب

خانیوال (خبرنگار)شہر کا سب سے بڑے سستے رمضا ن میں سستی اور معیاری اشیاء خورد نوش دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ویران ہو گیا دور دور تک اس سستے رمضان با زار میں خریدار نظر نہیں آرہا ضلع انتظامیہ شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنے میں نا کام ہو چکی ہے بازاروں میں بیٹھے منافع خوروں کی چاندی لگ گئی ہے خریدار کا کہنا تھا حکومت پنجاب نے ان بازاروں کے لیے خطیر رقم خرچ کی ہے مگر ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے میںنا کام ہو چکی ہے ان بازاروں میں کوئی بھی چیز نہ ہی خالص ہے اور نہہی سستی ہے شہریوں کی بڑی تعداد نے بازاروں کا رخ کر لیا ہے اس بازار میں سوائے چینی کے کچھ بھی سستا نہیں چینی بھی طویل انتظار کے بعد ملتی ہے ان بازاروں میں ضلعی حکومت نے پینا فلیکس اور بینرز کی بھر مار کر رکھی ہے ۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان بازاروں میں سستی ایشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائے اور منافع خوروں کے خلاف سخت سے سخت کاروئی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن