سابق افغان صدرحامد کرزئی نے لندن میں وزیراعظم نوازشریف کی عیادت کی اوران کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ،ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے طورخم سرحد پر کشیدگی کم کرنے اورمسئلہ فوری طورپر حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سابق افغان صدرحامد کرزئی نے لندن میںوزیراعظم نوازشریف کی عیادت کی اوران کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔ افغان رہنما نے اپنے سرکاری فیس بک پیج پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ دونوں رہنماﺅں نے پاکستان اورافغانستان کے درمیان زیادہ رابطوں اور اچھے تعلقات پر زور دیا۔
سابق افغان صدرحامد کرزئی کی نوازشریف سے لندن میں ملاقات،جلد صحتیابی کے لیے دعا
Jun 17, 2016 | 19:55