چیمپئنزٹرافی کے بڑے فائنل میچ کیلئے سرفراز الیون کی بڑی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اوول کے میدان میں قومی کھلاڑیوں نے خوب پریکٹس کی۔ باؤلنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں ان فٹ ہونے والے محمد عامر اب مکمل صحت یاب ہیں اور انہوں نے بھی پریکٹس کے دوران پورے ردھم سے باؤلنگ کرائی ہےجبکہ اہم مقابلے میں وہ ٹیم کا حصہ بھی ہوں گے.
اظہرمحمود نے کہا کہ حسن علی کی کارکردگی پر خوش ہیں۔ نوجوان کرکٹر نےپچھلے تینوں میچز میں عمدہ کرکٹ کھیلی۔باولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ رومان رئیس نےپہلے میچ میں انتہائی شاندار کھیل پیش کیا۔ فائنل میں بھارت کیخلاف پوری قوت سے میدان میں اتریں گے.