سندھ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرمحکمہ داخلہ سندھ نے یوم علیؓ کے موقع پرکراچی اورحیدرآباد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرایک روز کے لئے پابندی عائد کردی.محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل سواری پرپابندی کا اطلاق 17 جون کی رات 12 بجے سے ہوگا جو اگلے 24 گھٹنوں تک جاری رہے گا جبکہ صحافی،بزرگ،بچے اورخواتین ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے،نوٹیفکیشن کے مطابق جلوس کے دوران ڈرون کیمروں سے کوریج پربھی مکمل پابندی ہوگی۔
یوم علیؓ کے موقع پرسیکورٹی خدشات کے پیش نظرکراچی اورحیدرآباد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرایک روز کیلئے پابندی
Jun 17, 2017 | 00:30