وزیر داخلہ کی اگلے مہینے تک تمام بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اگلے مہینے تک تمام بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن مکمل کرے کی ہدایت کی ہے ۔ نئے قواعدکے مطابق جمعہ کو اسلام آباد میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رجسٹریشن کے عمل کی تکمیل سے شفافیت آئے گی۔ انہوں نے تمام رجسٹرڈ غیرملکی این جی اوز کوہرممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی تاکہ ان کا کام آسان بنایاجاسکے۔اجلاس کو بتایاگیاکہ اب تک 66غیرملکی این جی اوز کو باضابطہ رجسٹر کیاگیا ہے جبکہ باقی درخواستوں کاجائزہ لیاجارہا ہے ۔ اجلاس میں تین مزید غیرملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کی منظوری دی گئی جبکہ دس رجسٹریشن منسوخ کردی گئی اور چھتیس کے بارے میں فیصلہ اگلے مہینے کیاجائے گا۔یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ ان غیرملکی این جی اوز کو تین ماہ کی رعایتی مدت دی جائے گی جن کی رجسٹریشن مسترد کی جاچکی ہے تاکہ وہ اپنے جاری منصوبے مکمل کرسکیں.

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...