پشاور(بیورورپورٹ)پشاورپولیس نے موبائل پرنامعلوم ٹارگٹ کلرزکے حملہ میں تین شہید اور ایک زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے کیس میں پولیس اہلکاروشہیداورایک زخمی ہونےوالے کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے دس مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیاہے پولیس کے مطابق دس مشتبہ افرادکوسرچ آپریشن کے دوران پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ سے گرفتار کیاگیاہے ملزمان سے باقاعدہ تفتیش جاری ہے ہلاک ہونےوالے ٹارگٹ کلر کے قبضے سے ایک کلاشنکوف،ایک پستول اور سات کارتوس برآمد کئے گئے ملزمان کی تعداد دو تھی جن کے خلاف کاﺅنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشتگردی،قتل ،اقدام قتل ،اسلحہ برآمدگی وغیرہ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے واضح رہے کہ دو روزقبل نامعلوم ٹارگٹ کلروں نے وحیدآباد چوکی موبائل پراندھادھندفائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکارجاں بحق اور کانسٹیبل شیراز کی فائرنگ سے ایک حملہ آورہلاک اورایک زخمی حالت میں فرارہوگیاتھا زخمی کانسٹیبل شیراز بھی ہسپتال میں زیرعلاج ہے
ٹارگٹ کلرز
پشاورپولیس موبائل پر ٹارگٹ کلرزکے حملہ میں پیشرفت ‘10 مشتبہ افراد کوگرفتار
Jun 17, 2017