مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ2 نوجوان شہید، پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت8 اہلکار ہلاک

سرینگر (نیٹ نیوز+ بی بی سی) مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید جبکہ 2 حملوں میں 8 پولیس اہلکار مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اننت ناگ میں گذشتہ روز نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس سے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار مارے گئے۔ دوسری طرف سرینگر سے جنوب کی جانب 35 کلومیٹر د±ور بیج بہاڑہ علاقے میں جمعہ کی صبح ہزاروں مظاہرین ا±س مکان کے نزدیک جمع ہو گئے جہاں بھارتی فوج کے مطابق کئی مجاہدینکا محاصرہ کیا گیا تھا۔ تصادم کے دوران مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور فورسز پر پتھراو¿ کر کے محصور شدت پسندوں کا گھیرا توڑنے کی کوشش کی۔ عینی شاہدین کے مطابق اس کے جواب میں فوج، نیم فوجی اہلکاروں اور پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس، چھرے اور گولیاں برسائیں جس کے باعث 36 افراد زخمی ہوگئے اور محمد اشرف نامی نوجوان مارا گیا۔ فوج کو شبہ تھا کہ بیج بہاڑہ کے آروانی گاوں میں لشکر طیبہ کے دو یا تین اعلیٰ کمانڈر محصور ہیں تاہم کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔ واقعے کے فوراً بعد حکام نے وادی میں پھر ایک بار انٹرنیٹ کی فراہمی معطل کر دی۔ دریں اثنا سری نگر کے علاقے رنگریٹ میں مظاہرین پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان نصیر احمد شہید ہوگیا۔ سری نگر ہی میں پولیس پارٹی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہزاد صوفی ہلاک ہو گیا‘ دوسرا زخمی ہو گیا۔ ا±دھر کولگام میں جمعرات کو نامعلوم حملہ آوروں نے شبیر احمد نامی پولیس اہلکار کو قتل کر دیا۔ ابھی تک کسی مسلح گروپ نے ان ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں جب پولیس اہلکار شہزاد کی نعش پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔ مقامی نوجوان اعجازالحق نے بتایا کہ پولیس اہلکار کے جنازے میں شامل ہزاروں لوگوں نے انڈیا مخالف مظاہرے کئے۔
مقبوضہ کشمیر

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...