سندھ اسمبلی : فنانس بل منظور، کٹوتی کی تمام 732 تحاریک مسترد، اپوزیشن کا احتجاج

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ اسمبلی میں فنانس بل 2017ء منظور کر لیا گیا۔ بجٹ کا مجموعی حجم 10 کھرب 43 ارب روپے سے زائد ہے۔ بجٹ پر بحث میں اپوزیشن کی کٹوتی کی تمام 732 تحاریک کثرت رائے سے مسترد کر دی گئیں۔ کٹوتی کی تحاریک مسترد کئے جانے پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا۔ کٹوتی کی تحاریک گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ، ہیلی کاپٹر مرمت سے متعلق تھیں۔

ای پیپر دی نیشن