گوجرہ ( نامہ نگار )نلکا سے پہلے پا نی بھر نے کے تنا زعہ پر چوہدریو ں نے محنت کش کو زنجیرو ں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ مونگی بنگلہ پولیس ملزمان کی پشت پنا ہی کرنے لگی تفصیلات کے مطابق چک نمبر 242 گ ب نور پور بستی کے محنت کش یا سر حسین کی گا ئو ں کے قریب لگے ہوئے پا نی کے نلکا سے پا نی بھرنے پر گا ئو ں مذکور کے حبیب سے معمولی تلخ کلامی ہو گئی ۔ جس پر حبیب نے گا ئو ں پہنچ کر اپنے سا تھیو ں سہیل ، زیاد ، سجاد ،گلزار وغیرہ کو بتا یا جنہو ں نے یا سر حسین کو اپنی حویلی میں طلب کیا نہ آ نے پر اسے زبردستی اپنی حویلی میں لے آ ئے اورزنجیرو ں سے باندھ کر کئے گھنٹے تک تشدد کا نشا نہ بنا تے رہے ۔ یا سر حسین کی چیخ و پکار پر اہل دیہہ نے منت سماجت کرکے اسے نیم بے ہوشی کی حالت میں رہا ئی دلا ئی اور ہسپتال پہنچایا تھا نہ صدر پولیس کو تحریری طور پر آ گا ہ کیاگیا ۔ پولیس نے ملزمان پر مقدمہ درج کرنے کی بجا ئے یا سر حسین کو صلح کیلئے مجبور کرنا شروع کردیا ۔پولیس چوکی مونگی بنگلہ با اثر ملزمو ں کے سا منے بے بس ہوکر رہ گئی ہے اور مقدمہ درج کرنے کی بجا ئے ٹال مٹول کرنا شروع کردیا ہے ۔ زخمی یا سر حسین نے آ ئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے انصا ف فراہم کیا جائے ۔