ہائیکورٹ میں قائم مقام آئی جی پنجاب عثمان خٹک کیخلاف توہین عدالت درخواستوں کی تعداد 17 ہو گئی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ میں قائم مقام آئی جی پنجاب عثمان خٹک کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواستوں کی تعداد17 ہو گئی۔ ان میں تین درخواستوں پر ہائیکورٹ نے عثمان خٹک کو نوٹس بھی جاری کر رکھے ہیں۔ قائم مقام آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں مختلف کیسز میں عدالتی احکامات کے باوجود فیصلہ نہ کرنے پر دائر ہوئیں۔گزشتہ روز مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ڈیفنس کے رہائشی محمد عباس کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست میں قائم مقام آئی جی سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردئیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...