ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات سے محروم، مزاحمت پر ایک زخمی

لاہور + فیروزوالا (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے گلشن راوی کے علا قہ میںسعا دت کی فیملی کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات اور موبائل فون، گڑھی شاہو میںسرور کی فیملی کو یرغمال بنا کر 2 لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کی نقدی، زیوارت و دیگر سامان، مغلپورہ میںتاثیر کی فیملی کو یرغمال بنا کر 2 لاکھ مالیت کی نقدی اور موبائل فون، نولکھا کے علاقہ میں مبشر کی فیملی کو یرغمال بنا کر 2 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون، شفیق آباد کے علاقہ میںخالد کے گھر سے ایک لاکھ 98 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات، لیاقت آباد کے علاقہ میں فیروز کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی وارداتوں میں 6 شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔ چوروں نے ڈیفنس اے میںاحمد، باٹا پور میں جاوید کی گاڑیاں، نواں کوٹ میں سے ریاض، اسلام پورہ میں بشیر، مناواں میں رفیع، یکی گیٹ میںجمیل اور فیصل ٹائون میں سے غلام عباس کی موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔ جی ٹی روڈ کی آبادی قذافی پارک کے قریب ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دکاندار امتیاز علی کو روک کر لوٹ لیا۔ ایک لاکھ روپے کی رقم دو موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل نوجوان بابر علی کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈیڑھ لاکھ روپے موبائل چھین کر مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے ذوالفقار علی کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی، زیورات لوٹ کر لے گئے۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولی مار کر سعید کو زخمی کیا۔ پولیس اس واقعہ کو دشمنی کا وقوعہ قرار دے رہی۔ چوروں نے مشتاق اور صادق علی کے گھروں میں ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...