نیویارک:مسجد نذر آتش کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں شہری کو 20 سال قید کی سزا

Jun 17, 2017

واشنگٹن ۔ 16 جون (اے پی پی) امریکی عدالت نے نیویارک میں ایک مسجد کو نذر آتش کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار شہری کو 20 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سگنال مائونٹین کے رہائشی 65 سالہ رابرٹ ڈوگارٹ کو ایک مسجد میں آگ لگانے کی غرض سے انٹرنیٹ پر دیگر افراد کو بھرتی کرنے کا الزام تھا جس پر اسے 235 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مزیدخبریں