پشاور (آئی این پی) فلڈ سیل محکمہ آبپاشی کی روزانہ فلڈ رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز سہ پہر 4 بجے دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر‘ دریائے سوات میں چکدرہ کے مقام پر‘ دریائے شاہ عالم میں تخت آباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان مقامات پر پانی کا بہائو بالترتیب 36785 کیوسک‘ 52000 کیوسک‘ 11193 کیوسک‘ 26300 کیوسک اور 3323 کیوسک تھا جبکہ باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے تھے۔