بیجنگ (آ ئی این پی ) چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ بین الاقوامی صورتحال کتنی بھی تبدیل ہوجائے پاکستان ہمیشہ چین کے ساتھ ہوگا۔دونوں ملکوں کی دوستی وقت کی آزمائشوں پر پوری اتری۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی مرکزی فوجی کمیٹی کے نائب چیئرمین شوچھی لیانگ نے جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی۔ اس موقع پرشو چھی لیانگ نے روایتی چین پاکستان دوستی کو بھر پور سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین دونوں ملکوں اور افواج کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دیں گے ، اوردونوں ملکوں کے درمیان چار موسموں کے ہمہ گیرتزویراتی شراکت داری پر مبنی تعلقات کی ترقی اور تعاون کے فروغ کے لئے کوشش کریں گے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیوروکے مستقل رکن،قانونی کمیٹی کے سربراہ من جین جو نے بھی بیجنگ میں جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی ۔
عالمی صورتحال کتنی بھی تبدیل ہوجائے پاکستان ہمیشہ چین کے ساتھ ہوگا:جنرل زبیر
Jun 17, 2017