دوحہ(صباح نیوز)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے قطر پر دہشت گردوں کوامداد فراہم کرنے والے ملک کا الزام عائد کرنے کے کچھ دن بعد امریکہ نے دو فوجی بیڑے دوحہ کو روانہ کئے ہیں جو قطری عمیری بحری فوج کے ساتھ مشترکہ مشق کی جاسکے۔مشرقی وسطی میں قطر امریکی فوج کا سب سے بڑا اڈہ کی میزبانی کرتا ہے جس میں11000ٹروپس یا تومتعین ہیں یا پھر العودید ہوائی اڈے کو تفویض کئے گئے ہیں۔ ایک سو سے زیادہ طیارے یہاں سے آپریٹ کئے جاتے ہیں۔جنگی بیڑوں کی دوحہ آمد پر یہ بات اب تک صاف نہیں ہوئی ہے کہ یہ گلف کشیدگی سے قبل لیاگیا فیصلہ ہے یا پھر پنٹاگون کی جانب سے مدد کا اشارہ ہے۔