اوول، کامےابی 38مرتبہ ٹاس جیت پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم کے حصے میں آئی

اوول (سپورٹس ڈےسک ) اوول کے گراونڈ میں اب تک مجموعی طورپر کل 65 ایک روزہ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 38 مرتبہ جیت پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم کے حصے میں آئی ہے۔قومی ٹیم کو اس تاریخی معرکے میں فتح کے لیے انتہائی سخت محنت کرنا ہوگی۔ سرفراز الیون کو اپنے بہترین بولرحسن علی کا استعمال کرنا ہوگا جو اب تک ایونٹ کے 4 میچز میں 10 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر ہیں۔ اس کے علاوہ جنید خان، محمد عامر، روما ن رئیس، شاداب خان، عماد وسیم کی صلاحیتوں پر بھی اعتماد کرنا ہوگا۔بھارتی بولنگ اٹیک کو تہس نہس کرنے کے لیے قومی ٹیم کو اپنے اہم ہتھیار چیمپئنز ٹرافی 2017 میں پاکستان کی طرف سے تیز ترین نصف سنچری بنانے والے فخر زمان کا استعمال کرنا ہوگا۔جب کہ اظہر علی اور بابر اعظم کو بلا تیز مگر احتیاط سے گھمانے کا مشورہ دینا ہوگا۔ اس کے علاوہ تجربہ کار پروفیسر محمد حفیظ اور شعیب ملک کے بلے کو بھی دھار لگوانی ہوگی اور رنز کرنے کی پریکٹس بھی کروانا ہوگی تاکہ اوول میں کچھ کمال کر دکھائیں اور ملک کو پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن