اسلام آباد (آئی این پی) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ سی ڈ اے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہسپتال کی اپ گریڈیشن جدید تقاضوں کے مطابق کی جائے گی ،وہ بروزجمعہ اجلاس میں خطاب کررہے تھے جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے ہسپتال کے علاوہ سی ڈ ی اے کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، اجلاس میں سی ڈی اے ہسپتال کی ماہ مئی کے دوران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے کے کےپےٹل ہسپتال مےں مئی کے مہینے کے دوران71,690 مرےضوں کو علا ج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی۔