اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق‘سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نائب امیر میاں محمد اسلم‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات میر العظم نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے نومنتخب صدر محمد نواز رضا اور سیکرٹری جنرل سہیل افضل اور دیگر عہدیداروں کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے محمد نواز رضا کے نام ایک تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ان کی قیادت میں پی ایف یو جے (دستور) عامل صحافیوں کے مسائل کے حل کرنے میں م¶ثر کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ان کی صفوں میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ آزادی صحافت کے تحفظ میں تمام سیاسی قوتیں ان کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔
صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل میں پی ایف یو جے دستور م¶ثر کردار ادا کرے گی، سراج الحق
Jun 17, 2017