اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور ان کے خاندان کا پچھلی تین دہائیوں سے احتساب ہو رہا ہے مگر آج تک کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہیں ہوا۔ایک بیان میں وزیر مملکت برائے صحت نے کہا کہ مخالفین پراپیگنڈہ کےذریعے نوازشریف کی ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں مگر وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔ وزیر مملکت حافظ آباد میں ایک افطار ڈنر میں مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جے آئی ٹی میں پیش ہوکر قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا ہے۔