اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تنظیم شیعہ آئمہ مساجد پاکستان نے جمعہ کو قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق شہادت امےر المومنےن حضرت علی ابن ابی طالب علےہ السلام کی مناسبت عالمی ایام عزاکے موقع پر جامع مساجد میں آئمہ جمعہ والجماعت نے شہادت علیؑ کے پرغم موقع پر بارگاہ رسالت و امامت و اہل اسلام مےں تعزےت پےش کرتے ہوئے اس عہد کا اظہار کےا کہ امےر المومنےن حضرت علی ؑ کی وصیت و نصیحت پر عمل کرتے ہوئے ہر ظالم سے نفرت و بےزاری اور ہر مظلوم کی تائےدو حماےت جاری و ساری رکھیں گے۔جامع مسجدظہورمیں جمعہ کاخطبہ دیتے ہوئے تنظیم کے سیکرٹری جنرل علامہ عباس کاظمینی نے شہادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے پرغم موقع پرخانوادہ محمد وآل محمد علیہم السلام اور پیروان ختمی مرتبت کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے اس عہدکا اظہار کیا کہ اہداف، ولاءو عزاءکے فروغ ، تحفظ کیلئے بڑی سے بڑی قربانی پیش کرنے سے ہر گز دریغ نہیں کریں گےا۔