انٹرنیشنل مانٹیرنگ بورڈ کی طرف سے پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف

Jun 17, 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مانےٹرنگ کے اعلی ترےن پولےو مہم کے بےن الاقوامی ادارے انٹرنیشنل مانیٹرنگ بورڈ (ٰIMB) نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کےلئے مزید جدت کے ضرورت ہے۔ اس حالیہ رپورٹ میں پاکستان میں پولیو تدارک پروگرام کی مثبت کارکردگی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسا ملک کی سیاسی قیادت کی جانب سے غیرمعمولی دلچسپی، وفاقی وزیر صحت، وزیراعظم کی نمائندہ برائے پولیوتدارک اورصوبائی سیکریٹریزکی پیشہ ورانہ مہارت اور پروگرام میں بھرپور حصہ لینے کی وجہ سمے ممکن ہو سکا ہے۔ ڈویڑنل کمیشنروں کو مو¿ثر طور پر پروگرام کے ساتھ منسلک کرنے کو بورڈ نے پرگرام لیڈرشپ کی جانب سے ایک اہم اختراع قرار دیا ہے۔ وزےر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے رپورٹ کا خےرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مےں پولےو پرقابو پانا اےک بڑی کامےابی ہے جو وزےر اعظم نواز شرےف کی ذاتی دلچسپی اور قےادت سے ممکن ہوئی۔ انہوںنے کہا کہ ہم اس عزم کے ساتھ اپنی کوششےں جاری رکھےں گے جب تک پولےو کا ہمےشہ کے لےے خاتمہ نہےں ہو جاتا۔ وزےر اعظم کی فوکل پرسن برائے پولےو سنےٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ اس رپورٹ سے ےقےناً ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہےں۔ ہم سب کو مسلسل محنت جاری رکھنی ہے جب تک اس مرض کا مکمل خاتمہ نہےں ہو جاتا۔

مزیدخبریں