صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوبامہ کے دور میں کیوبا کے ساتھ کئے گئے تمام کاروباری معاہدوں کو منسوخ کردیا ہے۔ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میںایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی نئی پالیسی میں کیوبا کے خلاف سفری پابندیوں اور مالیاتی لین دین کے قوانین میں مزید سختی لائی جائے گی۔نئی پالیسی میںکیوبا کی مسلح افواج اور کاروباری کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی لین دین پر پابندی عائد کی گئی ہے۔پالیسی میں امریکی سیاحوں کے کیوبا جانے پر طویل عرصے سے عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد پرزوردیا گیا ہے۔
امریکی صدر نے سابق صدر اوبامہ کے دور میں کیوبا کے ساتھ کئے گئے کاروباری معاہدہ ختم کر دیے
Jun 17, 2017 | 22:39