ابر رحمت نے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی سچ ثابت کر دی، پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، آسمان پر گہرے بادلو اور بارش کے ساتھ ساتھ ہوائیں بھی چل رہی ہیں جنہوں نے عید کا مزہ ہی دوبالا کر دیا۔ سہانے موسم سے شہریوں کے چہرے کھلکھلا اٹھے۔ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو دلفریب بنادیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ، بنوں،راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا،کشمیراور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں کے ساتھ بادل برسنے سے گرمی کی چھٹی ہوگئی ہے،ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کوحسین بنا دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے پری مون سون بارشوں کی نوید سنادی ہے،آئندہ تین روزمیں بادل جم کربرسیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں خیبرپختونخوا، راولپنڈی ،گوجرانوالہ، لاہور،فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد،کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرمزید بادل برسیں گے۔