بدنام زمانہ پیلٹ کا قہر کشمیریوں پر جاری۔ حریت رہنما میر واعظ کا ٹوئٹ

کشمیر کے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کی دہشت گرد فوج کی جانب سے  کشمیری نوجوانوں پر ظلم کی انتہا اور نسل کشی کے خلاف ایک پیغام دیا ہے۔ جس میں انہوں نے ایک زخمی  نوجوان جو بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہو کر ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلہ ہے ۔ کشمیری رہنما نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ

"بدنام زمانہ پیلٹ کا قہر کشمیریوں پر جاری۔ پیلٹ لگنے سے صورہ کا نوجوان عبدالمجید وار موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا۔ آخر یہ ظلم کشمیریوں پر کب تک؟"۔

واضح رہے کہ پچھلے کچھ ہفتوں سے بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑی ہے جس کی وجہ سے کئی کشمیری نوجوان اپنی جان کا نظرانہ پیش کرچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن