چیف جسٹس پاکستان نے خواجہ سرائوں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کا نوٹس لےلیا

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے خواجہ سراوں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کا نوٹس لے لیا۔ خواجہ سراوں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنےکے خلاف ازخودنوٹس کی سماعت کل ہوگی۔ چیف جسٹس نے عید کے موقع پر پرفاونٹین ہاوس کا دورہ کیا تھا جس کے دوران خواجہ سراوں نےچیف جسٹس سےشکایت کی تھی،شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے صورت حال پر نوٹس لیا تھا جس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کریں گے۔ چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری پنجاب اور متعلقہ حکام کو کل طلب کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن