نان جنگ (آئی این پی /شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے جیانگ ژو کے دارالحکومت نان جنگ اور جاپان کے شہر ناگویا کے درمیان ایک نیا براہ راست فضائی روٹ شروع کردیا گیا ہے،نان جنگ سے جاپان کیلئے یہ پانچویں براہ راست فضائی سروس ہے اس سے قبل ٹوکیو ، اوساکا،اوکیناوا اور سپارو کیلئے نان جنگ سے پروازیں جارہی ہیں،اس روٹ پر جونیو ائیرلائنز کی ائیربس اے320روزانہ کی بنیاد پر مسافروں کو خدمات فراہم کرے گی۔مسافروں کو اس پرواز کے ذریعے 23کلوگرام کے دو بیگ لے جانے کی اجازت ہوگی۔