سوڈان: سابق صدر عمر البشیر کی آئندہ ہفتے عد الت پیشی ہوگی

Jun 17, 2019

خرطوم (اے پی پی) سوڈان کے سابق صدر عمر البشیر کو اگلے ہفتے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہیں دو ماہ پہلے فوج نے اقتدار سے علیحدہ کردیا تھا۔ سوڈان کے قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل الولید سید احمد کے مطابق عمر البشیر کو بد عنوانی اور غیر ملکی کرنسی کے ذخائر رکھنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ سوڈان میں حکمران فوجی کونسل اور اپوزیشن کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور کئی شہریوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

مزیدخبریں