پی آئی اے کے جہاز پر رقص کرکے شہرت پانیوالی پولش لڑکی نے پاکستان چھوڑ دیا

کراچی(این این آئی)پاکستان کے یوم آزادی پر پولینڈ کی شہری لڑکی ایوزوبیک نے پاکستانی پرچم پہن کر پی آئی اے کے طیارے میں’ ’کی کی چیلنج ‘‘ پررقص کیا تھا جس کی وجہ سے وہ دنوں میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھی ، وہ بنیادی طور پر پولینڈ اور انگلینڈ کی شہری ہے تاہم وہ ایک گلوبل سٹیزن ہے اور ملکوں ملکوں گھومتی رہتی ہے اور پاکستان کی سیاحت کے دوران ہی اس نے پاکستانی پرچم کیساتھ رقص کیا تھا لیکن اب اس نے پاکستان چھوڑدیا اور ساتھ ہی اس کی وجہ بھی بتادی ۔ایوزوبیک نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ وہ ایک نئے سفر کی شروعات کرنے جارہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن