نارووال (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے قرضوں کے حساب کیلئے کمشن بنانے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ جتنا ہم نے 5 سال میں قرض لیا اس سے نصف انہوں نے ایک سال میں لیا، یہ لوگ آنکھیں بند کرکے ہر دوست ملک سے قرض لئے جارہے ہیں۔ آنے والی حکومت کیلئے ان قرضوں کو اتارنا ڈرائونا خواب ثابت ہوگا۔ حکومت بجٹ اجلاس سے فرار حاصل کررہی ہے۔ آج پاکستان کی معیشت جس طرف جارہی ہے اس کی ذمہ دار مسلم لیگ ن نہیں یہ حکومت خود اس کی ذمہ دار ہے کیونکہ ان سے ٹیکس اکٹھا نہیں ہوسکا، معیشت ڈوبنے کی وجہ حکومت کی ناقص حکمت عملی ہے۔