دہشت گردوں کی سری لنکا حوالگی، سعودی عرب کا اقدام قابل تحسین ہے: علامہ زبیر ظہیر

لاہور(نیوز رپورٹر) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے چرچ حملوں کے ملزموں کی سری لنکا حوالگی پر سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا توحید کے نام سے دہشت گرد تنظیم کا قیام اسلام اور امن کے خلاف سازش ہے۔ دہشت گردی کا خاتمہ اس کو کسی خاص مذہب سے جوڑنے سے نہیں بلکہ تمام ممالک کو دہشت گردوں کیساتھ وہی سلوک کر نا چاہیے جو سعودی عرب نے کیا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک دوسرے ملک سے بھر پور تعاون لازم ہوچکا ہے۔ اتوار کے روز کنٹری ان ہوٹل اسلام آباد میں اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ دہشت گردی کا کسی مذہب یا ملک سے کوئی تعلق نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...