سندھ میں کرپشن کی زمہ دار پیپلز پارٹی کی حکومت ، حساب دیناہوگا: پیر پگارا

کراچی(نوائے وقت نیوز) حروں کے روحانی پیشوااورگرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے سربراہ پیرصبغت اللہ شاہ راشدی پیرپگارا نے سندھ کی تباہی کا ذمہ دار پیپلزپارٹی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب بدعنوانی کے دفاع کے لیے سندھ کارڈ نہیں چلے گا۔اتوارکوپیر پگارا کی صدارت میں جی ڈی اے کا اجلاس ہوا،جس میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن اور زرعی تباہی کی ذمہ دار پیپلزپارٹی حکومت ہے۔ سندھ کے حکمرانوں اور افسروں کو کرپشن کا حساب دینا ہو گا تاہم اب ملک کے وسائل اور گورننس کے تحفظ کا وقت آگیا ہے۔پیر پگارا نے عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ میں جرائم، ناقص حکمرانی اور کرپشن کا نوٹس لیں۔جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ تھر اور بدین میں بچے مرتے رہے لیکن ہمارے وزراء صرف اجلاس کرتے رہے۔ کسانوں کو روٹی اور پانی نہ دینے والے جمہوریت کے چیمپیئن بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو ایڈز جیسی موذی بیماری دی اور شہروں کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا۔ انہوں نے وفاق کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانی، روزگار اور وسائل میں وفاق سندھ کو بھی حصہ دے۔جی ڈی اے رہنما نے کہا کہ عمران خان سندھ کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے مطالبہ کیا کہ صاف شفاف احتساب کے لیے سندھ حکومت کو فوری طور پر برطرف کیا جائے چونکہ سندھ حکومت کے ہوتے احتساب ممکن نہیں ہے۔جی ڈی اے نے ملک بڑھتی ہوئے مہنگائی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے۔جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارہ کی صدارت میں جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اجلاس عرفان اللہ مروت کی رہائش گاہ پر ہوا اجلاس میں پیر سید صدرالدین شاہ راشدی۔سید غوث علی شاہ غلام مرتضی جتوئی۔ڈاکٹر ارباب غلام رحیم۔سردار عبدالرحیم۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا۔سید ظفر علی شاھ۔ڈاکٹر صفدر عباسی۔ایم پی اے نند کمار گوکلانی۔شہریار مہر۔مخدوم فضل حسین سیدجلال شاہ جاموٹ اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پیر سید صدرالدین شاھ راشدی نے کہا کہ قربانی سے پہلے بڑی قربانی ہوگی۔جی ڈی اے کے جنرل سیکریٹری ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ جی ڈی اے کو ملک میں مہنگائی پر تشویش ہے جس کے لیے ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مہنگائی پر کنٹرول کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کی گرفتاری کافی نہیں ہے ان کو سزابھی دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کے سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جی ڈی اے پاکستان اور سندھ کی سالمیت کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کرے گی۔اس موقع پر ذوالفقار مرزا نے کہا کے بڑی گرفتاری سے لوگ مہنگائی کو بھول گئے ۔بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ ہماری حکومت سیاسی انتقام نہیں لے رہی ہے میرے ساتھ جو کچھ کیا گیا وہ سب کو معلوم ہے۔

ای پیپر دی نیشن