رائے و نڈ: معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص قتل اوردوسرے کو زخمی کرنیوالے ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

Jun 17, 2019

رائے و نڈ(نامہ نگار) تھانہ سندریوسی سلطانکے کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل اوردوسرے کو شدید زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار نہ ہوسکے ، بتایا گیا ہے کہ یوسی سلطانکے کے رہائشی مہر رضوان کی چندروز قبل اپنے ہمسایوں کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی تھی جس پرملزمان پھارا بھٹی اور ذولقرنین نے کرایہ دار خاتون شکیلہ بی بی کے ایماء پررنجش میں اسے کھیتوںسے آتے ہوئے راستے میں روک کر اس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجہ میں نوجوان مہر رضوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اسکاساتھی یونس شدید زخمی ہوگیا ،تھانہ سندر میں مقدمہ 660درج ہے ۔

مزیدخبریں