اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) آئندہ مالی سال 2019-20ء کے دوران ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لئے 2413.76کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کا ہدف مقرر کردیا ہے۔اعدادو شمار کے مطابق فیسکو کیلئے 820 کلو میٹر ، گیپکو کیلئے 30کلو میٹر، حیسکو کیلئے 119کلو میٹر، آئیسکو کیلئے 68 کلو میٹر ، میپکو کے لئے 537.66 کلو میٹر ، پیسکو کیلئے 143.1 کلو میٹر، قیسکو کیلئے 300کلو میٹر، سیپکو کیلئے 64کلو میٹر، ٹیسکو کیلئے 50کلو میٹر، لیسکو کے لئے 282کلو میٹر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔