روات گرڈ اسٹیشن پر تعمیراتی کام کی وجہ سے لوڈمینجمنٹ کا شیڈول جاری

اسلام آباد(پ۔ر)آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق مورخہ17جون سے19 جون تک 500کے وی اے این ٹی ڈی سی روات گرڈ اسٹیشن کی ٹرانسمیشن لائن ATB-1 پر23کے وی ٹیرٹری بس بار کی تنصیب اور ایل وی بشنگ کی تبدیلی کی وجہ سے چکوال سرکل اور جہلم سرکل کے درج ذیل گرڈ اسٹیشنز پر بوقت ضرورت 4 سے 8 گھنٹے کی لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی۔چکوال سرکل کے132کے وی گرڈ اسٹیشن چکوال،بھگوال،چواں سیدان شاہ،این پی سیٹھی، ڈنڈوت، تلہ گنگ،پادشان،جاتلی،ٹمن،بلاول اور لکڑمار،جہلم سرکل کے 132کے وی گرڈ اسٹیشن گوجر خان اور دینہ اورراولپنڈی سرکل کے 132کے وی گرڈ اسٹیشن روات،اولڈ روات ،سوہان،کلر سیداں اور کہوٹہ شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن