رواں مالی سال مختلف وزارتوں کے خرچ نہ ہونیوالے فنڈزاسلام آباد انتظامیہ کو دینے کا فیصلہ

Jun 17, 2019

اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی حکومت نے مختلف وزارتوں کی جانب سے رواں مالیاتی سال کے دوران خرچ نہ کیے جانے والے 45کروڑ روپے کے فنڈز اسلام آباد انتظامیہ کو دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔ اسلام آباد انتظامیہ وزارتوں کے سرینڈرز کیے گئے فنڈز 21یونین کے مکینوں کو بنیادی ضرورتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر خرچ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ نوائے وقت کو دستیاب دستاویز کے مطابق رواں سال پائیدار ترقی کے اہداف کے منصوبوں کے لیے مختلف وزارتوں کو ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کے طورپر 45کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے تھے جو بعض تکینکی وجوہات کی بنیاد پر خرچ نہیں کیے جاسکے ہیں جس کے بعد آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے یہ فنڈذ واپس کردئیے تھے تاہم وفاقی حکومت نے اس معاملے کو مئی 2019میں کیبنٹ میں اٹھایا اور وزارت منصوبہ بندی کی منظوری کے بعد 45کروڑ روپے کے فنڈز وزارت داخلہ کے زریعے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ ( چیف کمشنر آفس ) کو تفویض کردئیے ہیں کیبنٹ نے یہ فنڈز اسلام آباد کے دیہی علاقوں کی 21یونین کونسلوں میں شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر خرچ کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں ۔

مزیدخبریں