راولپنڈی (آئی این پی ) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کشمیری نژاد بھارتی صحافی آدیتیہ راج کول کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے ان کی بولتی بند کرادی ہم جیتیں یا ہاریں ہماری دعائیں ہماری ٹیم کے ساتھ ہیں۔ اتوار کو ترجمان پاک فوج نے آدیتیہ راج کول کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا ہمارا ایمان ہے کہ رب سب کا، ہر کسی کا حق ہے کہ وہ اللہ سے دعا کریں، آپ کا بھی حق ہے کہ آپ دعا کریں لیکن دوسروں کے لیے انکار نہ کریں۔ میچ کے بارے میں میں کہنا چاہتا ہوں کہ یہ صرف ایک کھیل ہے، جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی، ہوسکتا ہے ہم جیت جائیں، ہوسکتا ہے ہم ہار جائیں، لیکن ہماری دعائیں ہماری ٹیم کے ساتھ ہیں۔