10 برس میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر دھوکہ دیا گیا، جنوبی پنجاب 265 ارب سے محروم رہا: عثمان بزدار

لاہور (نیوزرپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے کہاہے کہ گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں نے پاکستان کو بے پناہ نقصان پہنچایا- ورثے میں ملے بد ترین معاشی حالات کے باوجود ہماری حکومت نے اقتصادی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اورموجودہ بجٹ پاکستان تحریک انصاف کے منشور اور عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب اہم سنگ میل ہے-گزشتہ 10برس کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیااور صوبے کے زیادہ تراضلاع پسماندہ ہی رہے-جنوبی پنجاب سمیت صوبے کے بڑے حصے کو ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھا گیا-سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے لئے مختص فنڈز کو بھی ذاتی پسند کے منصوبوں پر خرچ کیااور گزشتہ 7برس کے دوران جنوبی پنجاب کو265ارب روپے کی رقم سے محروم کیا گیااور جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے ترقی وخوشحالی کے منصوبے صرف کھوکھلے نعرے ہی رہے، یہی وجہ ہے کہ عام انتخابات میں سابق حکمرانوں کو جنوبی پنجاب میں بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے- وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہاکہ حکومت پنجاب پورے صوبے میں وسائل کی منصفانہ تقسیم اور ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے-جنوبی پنجاب کے ساتھ سابق دور میں ہر سطح پر زیادتیاں روا رکھی گئیں لیکن اب جنوبی پنجاب کے عوام سے ماضی میں کی گئی زیادتیوں کے ازالے کا وقت آ گیا ہے۔ آئندہ جنوبی پنجاب کے علاقوں کے لئے مختص رقوم کو کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکے گااور جنوبی پنجاب کے لئے مختص فنڈز کسی دوسرے شہر یا منصوبے کو ٹرانسفر نہیں ہوسکیں گے - پنجاب کا بینہ نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...