اسلام آباد (صباح نیوز) نیب نے جعلی اکائونٹس کیس میں کراچی سے گرفتار 3 ملزمان اسلام آباد منتقل کر دیئے جن سے مشترکہ ٹیم تفتیش کرے گی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے جعلی اکائونٹس کیس میں کراچی سے گرفتار 3 ملزمان کو جہاز کے ذریعے وفاقی دارالحکومت منتقل کر دیا، گرفتار ملزمان میں انور مجید کا بیٹا ذوالقرنین مجید، انور مجید کا قریبی عزیز خواجہ سلمان اور اومنی گروپ کا افسر عبدالوحید شامل ہیں۔ملزمان کو نیب راولپنڈی اور کراچی نے مل کر گرفتار کیا، ملزمان سے نیب کی کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم مشترکہ تحقیقات کریگی۔