مانچسٹر (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ کا میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم پہنچے تو اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے نواز شریف اور آصف علی زرداری کے خلاف نعرے لگانا شروع ہوگئے۔ پی ٹی آئی کارکن نعرے لگا رہے تھے کہ نواز شریف، زرداری چور ہیں۔ جس پر شاہ محمود قریشی نے میڈیا کے نمائندوں کو متوجہ کرکے کہا دیکھ لیں عوام کی آواز کیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کرکٹ کے میدان سے کب تک بھاگے گا اسے میدان میں آنا ہی ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان امن کے فروغ کے لیے کرکٹ کا ہونا بہت ضروری ہے، موجود وقت میں بھارت پاکستان سے بات کرنے سے کترا اور بھاگ رہا ہے۔
پاکستان بھارت میچ: نوازشریف، زرداری چور ہیں، پی ٹی آئی کارکنوں کے سٹیڈیم میں نعرے دیکھ لیں عوام کی آواز کیا ہے: وزیر خارجہ
Jun 17, 2019