اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ پرائیویٹ جیٹ سے اتر کر کروڑوں روپے کی بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر اربوں روپے کی سلطنت میں جاکر غریبوں کے لیڈروں نے مہنگائی اور غریبوں کے حالات پر گفتگو کی۔ اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویئٹر پر بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف کی ملاقات پر اپنے ردعمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ غریبوں کے لیڈرز پرائیویٹ جیٹ سے اتر کر کروڑوں روپے کی بلٹ پروف گاڑیوں میں بیٹھ کر اربوں روپے کی سلطنت میں پہنچ کر جہاںڈیزائنر فرنیچر پر تشریف رکھتے ہی فرانس کے پانی سے تواضح کی گئی اور اس کے بعد سب نے مہنگائی اور غریبوں کے حالات پر گفتگو کی۔
پرائیویٹ جیٹ پر سفر کرنیوالو ں نے غریبو ں کے مسائل پر گفتگو کی ، چودھری فواد
Jun 17, 2019