پنجاب کے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدارنے کہاہے کہ صوبائی حکومت وسائل کی مساوی تقسیم پر یقین رکھتی ہے۔وزیراعلیٰ نے ایک بیان میں کہاکہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق غصب کئے گئے تاہم اب اس کے ازالے کاوقت ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ جنوبی پنجاب کے لئے مختص فنڈزنہ تو کسی منصوبے اور نہ ہی کسی دوسرے شہریاصوبے کیلئے استعمال ہونگے کیونکہ پنجاب کابینہ نے اس فیصلے کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے جنوبی پنجا ب کے لئے ترقیا تی بجٹ میں پینتیس فیصدفنڈز مختص کئے ہیں۔