مینز ڈبلز ٹائٹل اینگلوٹ اور کریجی سک کے نام

ایمسٹرڈیم(آئی این پی)جورڈن تھامسن اور ایڈرین منارینو پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے لیبیما اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔ہالینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنلز میں آسٹریلوی کھلاڑی جورڈن تھامسن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی رچرڈ گیسکوئٹ کو 7-5 اور 6-3 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کے ایڈرین منارینو نے کروشیا کے بورنا کورک کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 4-6، 6-3 اور 7-6(7-4) سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔مینز ڈبلز فائنل میں برطانوی کھلاڑی ڈومنک اینگلوٹ اور ان کے امریکن جوڑی دار آسٹن کریجی سک نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہالینڈ کے ویسلے کولہوف اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار مارکس ڈینیل کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 6-4، 4-6 اور 10-4 سے زیر کر کے ٹائٹل حاصل کیا۔

ای پیپر دی نیشن